Skip to product information
Maqalat-o-Fatawa (Tanbihaat o Nasaayih)
★★★★★
4.9/5 | 10,000+ Happy Customers

Maqalat-o-Fatawa (Tanbihaat o Nasaayih)

Rs.2,200.00
Limited stock
85 people viewing
Fast Delivery

Estimated Delivery Timeline

Your order is processed quickly and delivered within the expected timeframe.

Sep 27
Ordered
Sep 28
Order Ready
Sep 29 - Sep 30
Delivered



کتاب وسنت کا عالم اور احکام شریعت کو جاننے والا جب کسی پیش آمدہ مسئلہ میں شریعت کی روشنی میں کسی مسئلہ کا حل پیش کرتا ہے تو اسے فتوی کہتے ہیں ۔گویا کسی دینی احکام کے بارے میں دیئے جانے والے جواب کوفتوی اور جواب دینے والے کو مفتی کہتے ہیں۔زیر نظر کتاب سعودی عرب کے جلیل القدر عالم اور مفتی اکبر شیخ ابن باز کے فتاوی ومقالات اور تنبیہات ونصائح کا مجموعہ ہے ۔جس میں عقائد،عبادات ،معاملات پر شیخ کے دقیق مضامین کے علاوہ عصر حاضر سے متعلق مسائل کے بارے میں فتاوی ہیں۔شیخ کا کتاب وسنت سے براہ راست استنباط کا عمدہ اسلوب ،راست بازی اور اعتدال پسندی کی ضمانت ہے اور یہ وہی عقیدہ ہے جو امام کائنات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کو سکھایا اور یہی عقیدہ دنیا وآخرت کی کامیابی کا ضامن ہے۔موجودہ دور میں جبکہ عقیدہ کے حوالے سے بے شمار غلط فہمیاں عوام میں رائج ہیں ،اس کتاب کا مطالعہ بے حد مفید رہے گا۔

You may also like