Skip to product information
Rasool Allah Ke Aansoo
★★★★★
4.9/5 | 10,000+ Happy Customers

Rasool Allah Ke Aansoo

Rs.700.00
Limited stock
85 people viewing
Fast Delivery

Estimated Delivery Timeline

Your order is processed quickly and delivered within the expected timeframe.

Sep 26
Ordered
Sep 27
Order Ready
Sep 28 - Sep 29
Delivered



حافظ عبدالشکور نے سیرت کے ایک بالکل نئے موضوع کو متعارف کرانے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ یہ کتاب رسول الله ﷺ کے آنسو کے عنوان سے ترتیب دی گئی ہے، اس کے لئے جو مواد اکٹھا کیا گیا ہے وہ مستند کتابوں کے صحیح حوالہ جات سے سامنے آیا ہے۔ رسول الله ﷺ کی حیات طیبہ کے تمام احوال پر نگاہ ڈالی جائے بالخوص مکی اور مدنی زندگی کے وقائع پر نظر دوڑائی جائے تو احساس ہوتا ہے که آپ ایک قلب گداز کے حامل تھے۔ زندگی کی سخت جانیوں اور مصائب و شد ائد پر آپ ﷺ نے تحمل، بردباری اور حوصلہ مندی کا اظہار فرمایا مگر غم و الم کے وہ فطری جذبات گاہے گاہے آنسوؤں کے ستارے بن کر مژگان رسول ﷺ پر چمک اٹھے اور کبھی رخ انور پر ڈھلک گئے۔ راتوں کی تنہائی میں اور شدائد کے مقابلے میں آپ اپنے مالک کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور دعاؤں کی صورت میں آنسوؤں کی برسات شروع ہو جاتی ہے مگر یہ کیفیت آہ و بکا اس نوعیت کی کسی دوسری منفی شکل کا رخ اختیار نہیں کرتی اور یہی آپ ﷺ کی سیرت کا اعجاز ہے۔

You may also like