Skip to product information
Sood
★★★★★
4.9/5 | 10,000+ Happy Customers

Sood

Rs.300.00
Limited stock
85 people viewing
Fast Delivery

Estimated Delivery Timeline

Your order is processed quickly and delivered within the expected timeframe.

Sep 26
Ordered
Sep 27
Order Ready
Sep 28 - Sep 29
Delivered



سود خور نہ صرف حرام کام کا مرتکب ہوتا ہے بلکہ اللہ رب العزت کے ساتھ اعلان جنگ بھی کر دیتا ہے۔ سود ہمارے معاشرے کا نسور بن چکا ہے۔ مختلف حیلوں بہانوں سے اسے جائز قرار دے کر عام کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ جہاں ایک طرف بعض عوام الناس قیل و قال کے ذریعے سے سود کو رائج کرنا چاہتے ہیں وہاں بہت سے درد دل رکھنے والے اہل علم اس کے دنیاوی و اخروی نقصانات سے آگاہ کرنے کے لیے کمبر بستہ بھی ہیں۔ عالم عرب کے معروف اسکالر فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر سعید بن علی بن وھف قحطانی جو مصنف کتب کثیرہ ہیں اور اہم موضوع پر بروقت قلم اٹھانا ان کا خاصا ہے۔ اپنی زیر نظر کتاب میں سود کا بیان میں انہوں نے کتاب و سنت کی روشنی میں سود کے دینی و دنیاوی نقصانات سے عام فہم انداز میں آگاہی دی ہے۔

You may also like